Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

دیپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ میں علیحدگی کی خبریں دم توڑ گئیں؟

دیپیکا اور رنویر نومبر 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے
اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2022 09:31pm

بالی ووڈ کی مشہور ترین اداکار جوڑی دپییکا پڈوکون اور ان کے شوہر رنویر سنگھ کے درمیان علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔

حال ہی میں یہ افواہیں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ کے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ معاملات ٹھیک نہیں اور دونوں میں علیحدگی ہونے والی ہے۔

اس کے بعد رنویر سنگھ نے انسٹا گرام پر گلابی لباس میں اپنے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کیں جن پر دپییکا پڈوکون نے ردعمل میں ’مزیدار‘ لکھا۔

گزشتہ روز جب ایک فرانسیسی فیشن برینڈ نے دپییکا پڈوکون کو اپنا برینڈ ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان کیا تو اس پر رنویر سنگھ کے ایک ٹوئٹ نے علیحدگی کی افواہیں کو غلط ثابت کر ڈالا۔

رنویر سنگھ نے ٹوئٹ میں لکھا ’میری ملکہ، ہمیں قابل فخر بناتے ہوئے‘۔

دیپیکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ 14 نومبر 2018 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

دیپیکا پاڈوکون 2023 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’پٹھان‘ میں جلوہ گر ہوں گی جبکہ اس کے علاوہ وہ جنوبی انڈیا کے اداکار پربھاس کے ساتھ فلم ’پروجیکٹ کے‘ بھی کر رہی ہیں۔

Ranveer Singh

Deepika Padukone