Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: نجی اسکول میں ٹیچر کی طالبہ کے ساتھ زیادتی، مقدمہ درج

متاثرہ طالبہ کو پہلے ہوک ورک نہ کرنے پر نشہ آورچیز گھول کر پلائی گئی
شائع 05 اکتوبر 2022 06:40pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن، خدا کی بستی میں واقع اسکول اسمارٹ چلڈرن اکیڈمی میں استاد کی 14 سالہ طالبہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

متاثرہ بچی کے والدین نے باسط نامی ٹیچر کے خلاف تھانہ سرجانی میں مقدمہ درج کروا دیا۔

والدین کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق اسکول ٹیچر باسط نے متاثرہ طالبہ کو پہلے ہوک ورک نہ کرنے پر نشہ آورچیز گھول کر پلائی، پھر مبینہ ملزم باسط اسکول کی چھٹی ہونے پر بچی کو ایک پلاٹ میں لے گیا، جہاں مزید 4 اشخاص موجود تھے جن میں سے ایک نے متاثرہ بچی کو نشے کا انجیکشن لگایا۔

ایف آئی آر کے مطابق بچی کو نشے کا انجیکشن لگانے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم باسط کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ 14 سالہ طالبہ کا طبی معائنہ کرایا جارہا ہے، گرفتار ملزم سے تفتیش بھی جاری ہے

طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے معاملے پر ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن سندھ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

انکوائری کمیٹی کے سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ہوں گے جبکہ ممبران میں مانیٹرنگ افسر و دیگر بھی شامل ہیں۔

انکوائری کمیٹی 24 گھنٹے میں اپنی رپورٹ ڈائریکٹوریٹ کو جمع کرانے کی پابند ہوگی۔

karachi

Child Rape