Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز شریف کی کابینہ میں ایک اور اضافہ

وفاقی کابینہ کی تعداد میں اضافہ
شائع 05 اکتوبر 2022 06:46pm
طارق باجوہ (فوٹو:فائل)
طارق باجوہ (فوٹو:فائل)

وزیراعظم شہباز شریف نے طارق باجوہ کو معاون خصوصی مقرر کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ میں ایک اور معاون خصوصی کا اضافہ کیا گیا ہے، یہ عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

جس کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 75 ہوگئی۔

طارق باجوہ ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہیں، جنہوں نے سیکرٹری خزانہ اور اقتصادی امور کے سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔

انہوں نے 7 جولائی 2017 سے 3 مئی 2019 تک اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے 19ویں گورنر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

اس کے ردعمل میں قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ اور نااہل حکومت کی کابینہ کی تعداد75 ہوگئی۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت میں 34 وزاء 6 ایڈوائزر اور 28 معاون خصوصی ہیں، جن میں اکثریت کے پاس کوئی وزارت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معیشت تنزلی کی طرف جارہی ہے، اور ان کواپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں ملتی۔

federal cabinet

Special Assistant

Prime Minister