Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی اجلاس، عمران خان کا لانگ مارچ پر دو غلطیوں کا اعتراف

ہرضلع کی تنظیم کو 6، 6 ہزارلوگ لانے کا ٹاسک دے رہے ہیں، عمران خان
شائع 05 اکتوبر 2022 06:08pm
عمران خان (فوٹو:فائل)
عمران خان (فوٹو:فائل)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی اجلاس میں دو غلطیوں کا اعتراف کرلیا۔

لاہور میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ اجلاس میں عمران خان نے کہا کہ 25 مئی کے لانگ مارچ کی کال پر دو غلطیاں ہوئیں، ہم نے مخالفین کو ڈیموکریٹ سمجھنے کی غلطی کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین جمہوری سوچ رکھتے ہی نہیں، ہم نے ان کے ہر مارچ کو فری ہینڈ دیا جبکہ انہوں نے ظلم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے لانگ مارچ میں تنظیمیں بھی تیارنہ تھیں، اب ہم اپنی تنظیموں کو تیار کر رہے ہیں، ہرضلع کی تنظیم کو 6، 6 ہزارلوگ لانے کا ٹاسک دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک کا جلد اعلان کروں گا، یہ الیکشن سے پہلے میری آخری کال ہو گی، امپورٹڈ حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ چوروں کا ٹولہ اپنے کرپشن کے کیسز ختم کروارہاہے، ملک کے موجودہ بحرانوں کا واحد حل جنرل الیکشن ہے۔

imran khan

lahore

pti long march

politics oct 5 22