Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ حکومت کا 12 ربیع الاول کو عام تعطیل کا اعلان

صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔۔
شائع 05 اکتوبر 2022 05:33pm
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے 12 ربیع الاوّل کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق 12 ربیع الاول (9 اکتوبر) بروز اتوار کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، جبکہ سکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تیاریاں پورے مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہیں۔

Sindh government

Notification

Sindh Home Ministry