Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

قائم مقام وائس چانسلر حاکم علی ابڑو کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل

پروفیسر حاکم ابڑو کی تعیناتی میں سنیارٹی کو نظر انداز کیا گیا، درخواست گزار
شائع 05 اکتوبر 2022 04:45pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

قائم مقام وائس چانسلر بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت میں عدالت نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

قائم مقام وائس چانسلر حاکم علی ابڑو کے خلاف پروفیسر اکبر بھنڈ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں موقف اپنایا گیا کہ پروفیسر حاکم علی ابڑو کو سندھ حکومت کی جانب سے 29 ستمبر کو قائم مقام وائس چانسلر تعینات کیا گیا ہے.

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے چند ماہ قبل پروفیسر انیلہ عطا الرحمان کی درخواست پر حاکم ابڑو کو وائس چانسلر کے عہدے سے ہٹایا تھا، پروفیسر حاکم ابڑو کی تعیناتی میں سنیارٹی کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

Hakim Ali Abro

Benazir Bhutto Medical University Larkana