Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب

بینک اکاوئنٹس جائزہ کے بعد توشہ خانہ ریفرنس پر محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا
اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2022 02:57pm
عمران خان کے بینک اکاؤئنٹس کی تفصیلات کے لیے اسٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں۔

عمران خان کے توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف مالی گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے پراسٹیٹ بینک سے سابق وزیراعظم کے بینک اکاؤئنٹس کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ عمران خان کے بینک اکاؤئنٹس کی تفصیلات کے لیے اسٹیٹ بینک کو خط لکھ دیا ہے ۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ نااہلی ریفرنس: عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن تفصیلات ملنے کے بعد بینک اکاؤنٹس کا جائزہ لینے کے بعد توشہ خانہ ریفرنس پر اپنا محفوظ فیصلہ سنائے گا۔

الیکشن کمیشن آف 28 اگست کو توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو رکن قومی اسمبلی قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل کو دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں: توشہ خانہ کیس: عمران خان نااہلی ریفرنس پر فیصلہ محفوظ

عمران خان کے خلاف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے بیرسٹر محسن نواز رانجھا نے آئین کے آرٹیکل 63 (2 ) کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس ریفرنس دائرکیا تھا جس کے مطابق، “ سرکاری توشہ خانہ سے تحائف خریدنے کے باوجود عمران خان نے انہیں الیکشن کمیشن میں جمع کروائے جانے والے اثاثہ جات کے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا، لہذاٰ وہ بددیانت ہیں، انہیں آرٹیکل 62 ون (ایف) کے تحت نااہل قرار دیا جائے“۔

ریفرنس اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کی وساطت سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کوبھجوایا گیا جہاں چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے ابتدائی سماعت کی تھی ۔

عمران خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھاکہ عمران خان اب ایم این اے نہیں رہے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا تھا کہ ان کا استعفیٰ الیکشن کمیشن کو موصول نہیں ہوا اس لیے ہماری نظر میں عمران خان اب تک رکن قومی اسمبلی ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے تھےکہ اسمبلی سیکرٹریٹ نے استعفیٰ نہیں بھجوایا جس کی منظوری کے بغیر رکن اسمبلی ڈی نوٹیفائی نہیں ہوسکتا۔ آپ اپنی مرضی کی تشریح نہ کریں۔

pti

ECP

imran khan

State Bank Of pakistan

tosha khana case