Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

لانگ مارچ تیاریاں،پی ٹی آئی رہنماؤں کو اہم ٹاسک دے دیا گیا

حتمی تیاریوں کے بعدعمران خان لانگ مارچ کا اعلان کریں گے
شائع 05 اکتوبر 2022 01:48pm

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی سربراہی میں پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں سے حلف لینے کے بعد تحریک انصاف کے حقیقی لانگ مارچ کی تیاریوں کاآغازکردیا گیا ہے۔

ملک میں حقیقی تبدیلی لے کر آنے والی پی ٹی آئی نے اپنے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اہم ٹاسک سونپ دیے۔

ارکان قومی، صوبائی اسمبلی کے علاوہ بلدیاتی چیئرمینزکو مارچ کے متوقع شرکاء کی فہرستیں مرتب کرنے کا کہا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایم این ایز کو مارچ میں4 اپنے اپنے حلقے سے 4، 4 ہزار افراد لانے کی ہدایت کی گئی ہے، ایم پی ایز متعلقہ حلقون سے 2،2 ہزار افراد لانے کے پابند ہوں گے جبکہ بلدیاتی چیئرمینزکو100،100 افراد لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے متوقع شرکاء کی فہرستیں جمعہ تک تیار کر کے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تیاریوں کے حتمی مرحلے میں داخل ہونے کے بعد عمران خان لانگ مارچ کی تاریخ کااعلان کریں گے ۔

گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی نے پشاورمیں منعقدہ تقریب میں نوجوانوں سے حلف لیا تھا کہ وہ پاکستان کی حفاظت کریں گے اور حقیقی آزادی تحریک کو جہاد سمجھ کر حصہ لیتے ہوئے ہرقسم کی قربانی دیں گے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان حقیقی آزادی تحریک کی کامیابی کےلیے سرگرم ہیں، پشاور کے بعد آج لاہور میں اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سےاہداف دیں گے۔

ایک روزہ دورے کے دوران وہ گوجرانوالا،لاہور،ساہیوال اورگجرات کےذمہ داران سےملاقات کے علاوہ پنجاب میں تنظیمی ڈھانچوں کی سرگرمیوں کابھی جائزہ لیں گے۔

pti

imran khan

kp

pti long march

politics oct 5 22