Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوابشاہ: اچار کے کارخانے میں دھماکا، چارمزدور جاں بحق

مزدور اچار جمع کرنے والے بڑے ٹینک میں جاگرے تھے
شائع 05 اکتوبر 2022 12:52pm
تصویر فائل
تصویر فائل

شہید بینظرآباد میں اچار کے کارخانے میں گیس سلنڈردھماکے کے باعث چار مزدور ٹینک میں گِر کرجاں بحق ہوگئے۔

دھماکہ اچار بنانے والے کارخانے میں پیش آیا جس سے چاروں مزدور اچار جمع کرنے والے بڑے ٹینک میں گر کر موت کی آغوش میں چلے گئے۔

مزدوروں کو فوری طور پر مُردہ حالت میں ٹینک سے نکالا گیا جس کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچا دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت ناصر، قاسم، دانش اور سلیمان کے نام سے ہوئی ہے۔

پاکستان

NawabShah

Labor