Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر کی قیمت میں کمی، مزید 1.70 روپے سستا

رواں ہفتے ڈالر کے قیمت میں 4 روپے 51 پیسے کی کمی ہوئی ہے
اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2022 05:43pm
ڈالر کے پر کٹنے کا سلسلہ جاری۔ فوٹو — فائل
ڈالر کے پر کٹنے کا سلسلہ جاری۔ فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز 1.70 روپے مزید کمی کے بعد ڈالر 223.94 روپے پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کے قیمت میں 4 روپے 51 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 228 روپے ہے۔

ملک میں ڈالر کے بھاؤ میں دس دنوں کے دوران 15 روپے سے زائد کی واضح کمی ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 1.65 روپے کے بعد ڈالر کی قیمت 225 روپے 63 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

SBP

ڈالر

interbank

Open Market

USD VS PKR

dollar prices