Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی صدر کا یوکرین کیلئے دفاعی پیکچ کا اعلان

امریکا یوکرینی علاقوں کے الحاق کوکبھی تسلیم نہیں کرےگا، بائیڈن
شائع 05 اکتوبر 2022 09:57am

امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگوکرتے ہوئے یوکرین کے لیے نئے سیکیورٹی امدادی پیکج کا اعلان کیا۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا یوکرینی علاقوں کے الحاق کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا اس قبل ہی اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے نیٹواتحادی ممالک کی سرزمین کے ”ایک ایک انچ“ کے دفاع کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں: روس اور امریکا ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے

صدرجوبائیڈن نے یوکرین کے لئے 65.5 کروڑ ڈالرکے نئے سیکیورٹی پیکیج کا اعلان کیا، جس کی تصدیق امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے کردی۔

وزیردفاع کا بیان میں کہنا تھا کہ پیکج یوکرین کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جس سے یوکرینی افواج جنگ میں اپنا دفاع کرسکے گی۔

Joe Biden

Lloyd Austin

Ukraine

Zelenskyy