کراچی: رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ، تفتیش جاری
کراچی کے علاقے کھوئی گوٹھ میں رینجرز اہلکاروں پر ہوانے والے فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلیے تفتیش جاری ہے، تفیشی ٹیم نے مختلف پوائنٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں ممکنہ موٹر سائیکل سوار ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان کا آٹھ رکنی گینگ علاقے میں وادرات کر رہا تھا۔ گروپ کچھ مقامات پر چار موٹر سائیکلوں پر کارروائیاں کرتا رہا۔
ملزمان کی گرفتاری کیلئے رینجرز کی کوشش جاری ہے۔
کراچی کے علاقے منزل پمپ کے قریب بدھ کی صبح فائرنگ سے دو رینجرز اہلکار زخمی ہوئے۔ جنہیں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق رینجرز اہلکار چیکنگ میں مصروف تھے جب انہوں نے موٹرسائیکل پر سوار دو نوجوانوں کو رکنے کا اشارہ کیا۔
نہ رکنے پر رینجرز اہلکاروں نے ان کا پیچھا کیا جس پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔
رینجرز کے دو اہلکاروں کو گولیاں لگیں جن میں سے ایک شدید زخمی بتایا جاتا ہے۔
ایس ایس پی بہادر کے مطابق موٹرسائیکل سواروں کے جواب میں رینجرز اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی۔
کراچی میں رواں برس ڈکیتی کی وارداتوں میں تیزی آئی ہے اور بڑی تعداد میں شہری جان و مال سے محروم ہو چکے ہیں۔
Comments are closed on this story.