Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

وزارت داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا
اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2022 09:02am
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

سندھ بھر میں ربیع الاول کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے احکامات جاری کردیے گئے۔

صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی اور شرقی میں 8 کو جبکہ ضلع وسطی میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضلع غربی میں 12 جبکہ ضلع کیماڑی ، جنوبی پولیس زونز میں بھی 8 ، 11 اور 12 ربیع الاول کو پابندی ہوگی۔

karachi

Sindh government

Sindh Home Ministry