Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریچا چڈا اور علی فضل شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر وائرل

علی فضل اور ریچا چڈھا نے 2017 اپنے تعلقات سے متعلق خبروں کی تصدیق کی تھی
اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2022 12:02am

بالی وڈ کی مشہور اداکار جوڑی علی فضل اور ریچا چڈھا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریچا چڈا اور علی فضل نے شادی کر لی اور اب جلد ہی دونوں ممبئی میں ولیمے کی تقریب کا اہتمام کریں گے۔

ان کی شادی کی تقریب کا آغاز نئی دہلی سے ہوا بعد ازاں انہوں نے اتر پردیش کے شیئر لکھنؤ میں روایتی رسومات کے تحت شادی کی جس کے بعد جوڑے کی تازہ تصاویر بھی سامنے آگئیں ۔

اداکار کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میرے عظیم دادا اور دادی کی ایک پرانی تصویر بلکل ایسے ہی لی گئی تھی ۔

دونوں نے یکم اکتوبر کے بعد عروسی لباس سمیت مہندی کی رسومات کے لباس میں بھی تصاویر شیئر کیں، تاہم دونوں نے اپنی پوسٹس میں شادی یا مہندی کی رسومات کا ذکر نہیں کیا۔

ان دونوں کو سال 2020ء میں شادی کی تقریب منعقد کرنا تھی تاہم کورونا وائرس عالمی وبا کے باعث ان تقریبات کو ملتوی کردیا گیا تھا۔

ایک وضاحتی بیان میں دونوں کا کہنا تھا کہ ڈھائی برس قبل شادی کے بعد اب ہم اپنے دوستوں اور خاندانوں کے ساتھ اپنی شادی کی خوشیاں منارہے ہیں۔

اس حوالے سے ریچا چڈھا اور علی فضل کے ترجمان نے گزشتہ روز وضاحت جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ جوڑے نے اپنے 29 ستمبر کے مشترکہ بیان میں یہ بات بتادی دی تھی۔

دونوں نے انسٹاگرام پر ایک آڈیو ریکارڈنگ میں بتایا تھا کہ انہوں 2020 میں باقاعدہ شادی کی لیکن کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے سلیبریٹ نہیں کرسکے تھے، کیونکہ وبا سے جس طرح سب متاثر ہورہے تھے ایسے ہی ہمارے ساتھ بھی سانحات ہوئے۔

اب حالات بہتر ہوئے تو ہم نے اسے اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ سلیبریٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

Ali Fazal

Richa Chadha