Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

خراب بیٹری، شہری دکاندار کیخلاف عدالت پہنچ گیا

صارف کا دکاندار سے 5 لاکھ ہرجانے کا مطالبہ۔۔
اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2022 05:34pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

وارنٹی والی بیٹری بھی خراب نکلنے پرعدالت نے دکان مالک و بیٹری کمپنی کو نوٹس جاری کردئیے۔

کراچی کا شہری دکان مالک کے خلاف عدالت پہنچ گیا، عدالت نے دکان مالک و بیٹری کمپنی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 اکتوبر تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ میں نے 15 مئی 2022 کو خدا داد کالونی میں قائم ثریا لیوبریکینٹ سے بیٹری خریدی، متعلقہ بیٹری 5 ہزار 8 سو میں خریدی، جس کی ایک سال کی وارنٹی تھی۔

درخواست گزار کے مطابق 3 ماہ بعد بیٹری خراب ہونے کی صورت میں متعلقہ دکان پر لے گیا، دکاندار نے کہا کہ بیٹری کا سیل جل گیا ہے، نئی بیٹری کا مطالبہ کیا تو ڈبل پیسے مانگے گئے، دکاندار سے 5 لاکھ ہرجانہ دلوایا جائے۔

karachi

court

citizen