Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان، 2 پاکستانی امپائر بھی شامل

ایونٹ میں مجموعی طور 16 امپائرز اور 4 میچ ریفریز فرائض انجام دیں گے
شائع 04 اکتوبر 2022 03:32pm
پاکستان کے علیم ڈار اور احسن رضا کو بھی ورلڈ کپ کے لئے امپائرز پینل کا حصہ بنایا گیا ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پاکستان کے علیم ڈار اور احسن رضا کو بھی ورلڈ کپ کے لئے امپائرز پینل کا حصہ بنایا گیا ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا، جس میں 2 پاکستانی امپائر بھی شامل ہیں۔

ٹی 20 ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ اور سپر 12 مرحلے کے میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایونٹ میں مجموعی طور 16 امپائرز اور 4 میچ ریفریز فرائض انجام دیں گے جبکہ سیمی فائنلز اور فائنل کے لیے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان کے علیم ڈار بھی امپائرز پینل میں شامل ہیں، اس کے علاوہ پاکستانی امپائر احسن رضا کو بھی ورلڈ کپ کے لئے پینل کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ اینڈریو پائی کرافٹ، کرس براڈ، ڈیوڈ بون اور رنجن مدوگالے میچ ریفریز ہوں گے۔

اس کے علاوہ پاک بھارت ٹاکرے میں رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے جبکہ مرائس ایراسمس اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہوں گے، رچرڈ کیٹل برو ٹی وی امپائر ہوں گے۔

پاک بھارت میچ 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ 16اکتوبرسے 13نومبرتک آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔

ICC

Australia

aleem dar

T20 WORLD CUP 2022

match officals

ahsan raza