Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان، بشریٰ بی بی سے متعلق ’ہیکر‘ کے نام پر سنگین دعوے

حنا پرویز بٹ نے نجی چینل پر نشر ہونیوالے اسکرین شاٹ شیئر کردیے
اپ ڈیٹ 05 اکتوبر 2022 03:34pm

جمعہ 30 ستمبر کو پاکستان کے عوام وزیراعظم ہاؤس سے آڈیو لیکس کے منتظر رہے کیونکہ ہیکر ہونے کے دعیویدار شخص نے اپنی ٹویٹس میں ایسا کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

انڈی شیل جی پی (Indishellgp) کے نام سے ٹوئٹر اکاؤنٹ اور ہیکرز کے ایک فورم میں کیے گئے یہ دعوے تو پورے نہ ہوئے لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے Hackerr_HC ’ کے ہینڈل سے منسوب کچھ نیا مواد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

حنا پرویز نے نجی چینل پرآن ائرخبرکے اسکرین شاٹ شیئرکیے جن میں پی ٹی آئی کے مرحوم منحرف رکن عامرلیاقت، عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ان کی دوست فرح گوگی سے متعلق انکشافات کیے گئے ہیں۔

چینل پر آن ایئرکیے جانےوالے مواد کے مطابق ایک اہم سیاسی شخصیت نے پہلےعامرلیاقت کی ویڈیو ریلیز کروائی اور پھرانہیں قتل کر دیا گیا۔ دکھائی جانے والی ٹویٹس میں نام نہاد ہیکر کا دعویٰ ہے کہ اس بات کے شواہد ایجنسیوں تک پہنچا دیے گئے ہیں، ضرورت پڑنے پر عوام سے بھی شئیرکیےجائیں گے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم ماضی میں اس قسم کے دعوؤں کو پارٹی مضحکہ خیز اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی سختی سے مذمت کر چکی ہے۔

اس کے علاوہ ان اسکرین شاٹس میں بشریٰ بی بی اورعمران خان میں جھگڑے کی خبر کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے اور کہا گیا کہ وہ گھر واپسی کی اجازت نہ ملنے پروہ کافی دن لاہور میں اپنی سہیلی کے گھر قیام پزیر رہیں، عمران خان اوران کے درمیان اختلافات اتنے بڑھے کہ نوبت طلاق تک جا پہنچی تھی۔

ہیکرکی جانب سے یہ دعویٰ بھی دکھایا گیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو عمران خان کے حکم پروزیراعظم ہاؤس کے باتھ روم میں بند کیا گیا تھا، اور بات منوانے کے لیے انہیں دھمکیاں بھی دی گئیں۔

مبینہ ہیکر کے نام پر فرح گوگی سے متعلق آڈیو جلد ریلیز کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے سنسنی پھیلائی گئی کہ فرح گوگی وزیراعظم ہاؤس میں کیا کرتی تھیں ؟ یہ سب ہیکر بتائے گا۔

یہی نہیں ان ٹویٹس میں عمران خان سے متعلق بہت بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک ہیڈ آف سٹیٹ کی پاکستان آمد پرسابق وزیراعظم نے انہیں شراب تک کی آفر ی تھی جس پرانہوں نے ناراضگی ظاہرکی۔

یہ بھی کہا گیا کہ بہت جلد آڈیوپارٹ 3 ریلیزکی جائے گی۔

یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ مریم نواز کو بلیک میل کرنے کیلئے ان کی قید کے دوران جیل میں کیمرے لگائے گئے تھے، باتھ روم میں کیمرے بشریٰ بی بی کے حکم پرلگائے گئے۔ یہی نہیں ہیکر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بشریٰ بی بی نے کہا نوازشریف کی جیل سے صرف لاش باہرآئے۔

نجی چینل نے ہیکرکے اکاؤنٹ سے اٹھائے گئے مواد کے مطابق رپورٹ کیا کہ وہ جلد بتائے گا عمران خان کس کو برا بھلا دیتے تھے۔

ان دعووں میں معروف ٹک ٹاکرحریم شاہ کا ذکربھی شامل ہے۔

ہیکر کے دعوے کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان بیرون ملک کیوں نہیں جاتے؟ آڈیو موجود ہے کہ عمران خان کا پاسپورٹ کس نے اور کیوں ضبط کیا۔ آڈیو میں ہے کہ پاکستان کا مال لوٹنے والا اس کی واپسی تک ملک سے باہر نہیں جا سکتا۔

مذکورہ اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اس قسم کی کوئی ٹویٹ نظر نہیں آتی- اس لیے امکان ہے کہ نجی چینل کی جانب سے خبر بریک کیے جانے کے بعد ہیکر ہونے کے دعویدار نے ٹویٹس ڈیلیٹ کردی ہوں۔

تاہم ہیکر نے اپنے ٹوئٹر پروفائل پر کہا کہ تمام ڈیٹا اپ لوڈ کرنا درحقیقت اتنا آسان نہیں ہے۔

imran khan

bushra bibi

audio leak

#Hacker

Hina Parvez Butt

#AudioLeaks