Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

اہلیہ نے قانونی حق استعمال کرکے شوہرکی آمدن پتالگالی

انڈین سینٹرل انفارمیشن کمیشن نے بیویوں کو حق دیا ہے
شائع 04 اکتوبر 2022 11:06am

یہ سوال واقعی شاید ہی کسی کو پسند آتا ہو کہ، ’آپ کتنا کماتے ہیں؟‘ عموماً ایسی باتوں کا علم آپ کی فیملی کو ہوتا ہے لیکن اگر میاں بیوی کے درمیان ازدواجی تنازع ہو تو معاملات تھوڑے مختلف ہو سکتے ہیں۔ بھارت میں ایک خاتون نے شوہر کی کمائی جاننے کے لیے معلومات تک رسائی کے حق کے قانون کا استعمال کیا ہے۔

میاں بیوی کے رشتے میں نوبت طلاق تک جا پہنچے تو جذباتی چیلنجز کے علاوہ مالی معاملات بھی انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ اثاثوں کی تقسیم کی صورت میں بیوی اشوہر سے آمدنی کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے نفقہ کا مطالبہ کر سکتی ہے۔ اور مرد اگر آمدنی کی تفصیلات ظاہرکرنے سے انکارکرتا ہے تو تب بھی بیوی آر ٹی آئی (معلومات کا حق) دائرکرکے اپنے شوہر کی آمدنی کی تفصیلات جان سکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین سینٹرل انفارمیشن کمیشن نے ایک حکم میں حکمہ انکم ٹیکس کو احکامات جاری کیے ہیں کہ ہیں کسی بھی خاتون کو شوہر کی قابل ٹیکس آمدن سے متعلق 15 دن میں تفصیلات فراہم کی جائیں۔

سنجو گپتا نامی خاتون نے اپنے شریک حیات کی آمدنی کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے آر ٹی آئی دائرکی تھی۔ ابتدائی طور پرسینٹرل پبلک انفارمیشن آفیسر انکم ٹیکس آفیسر، بریلی کے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے دفتر نے، آر ٹی آئی کے تحت تفصیلات فراہم کرنے سے انکارکیا تھا کیونکہ خاتون کے شوہرنے اس حوالے سے رضامندی نہیں دی تھی۔

اس کے بعد خاتون نے اپیل دائر کر کے فرسٹ اپیلٹ اتھارٹی (FAA) سے مدد طلب کی۔ تاہم ایف اے اے نے بھی سی پی آئی او کا حکم برقراررکھا تو خاتون نے سی آئی سی میں دوسری اپیل دائرکرڈالی۔

سینٹرل انفارمیشن کمیشن نے ماضی کے کچھ احکامات، بھارتی سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے فیصلوں کا جائزہ لیتے ہوئے 19 ستمبر 2022 کو حکم جاری کیا۔

india

Righ to information

Husband's Income Details