پاکستانی روپیہ مستحکم، ڈالر کی قیمت میں مزید کمی
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کی کمی ہوئی۔
ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، جس پاکستانی روپیہ مزید مستحکم ہونے لگا۔
منگل کے روز انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کی کمی ہوئی۔
جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی کا لین دین 226 روپے 50 پیسے میں جاری ہے۔
گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ایک روپے 45 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 227 روپے 28 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کے روز انٹر بینک ڈالر 228 روپے 45 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسحاق ڈار کی واپسی خبروں نے مارکیٹ پر کسی حد تک اثرات مرتب کیے، 26 ستمبر کو ڈالر کی قیمت 237 روپے 02 پیسے تھی اور ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔
karachi
ڈالر
interbank
Open Market
dollar prices
مقبول ترین
Comments are closed on this story.