Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محسن حیدر عباس نے شاہ رخ خان پر قتل کا مقدمہ کردیا؟

مختصر فلم ’میں شاہ رخ خان ہوں‘ کی کہانی ’شناخت‘ کے قتل کے گرد گھومتی ہے
شائع 03 اکتوبر 2022 11:39pm

اداکار محسن عباس حیدر کی مختصر فلم ’میں شاہ رخ خان ہوں‘ کو گزشتہ دنوں ریلیز کردیا گیا۔

لکھاری حمزہ ابن وصی کی لکھی گئی مختصر فلم کی ہدایات بدر محمود نے دی ہیں اور اس کی موسیقی عدیل اے ڈی نے تیار کی ہے۔

مختصر فلم میں محسن عباس حیدر کو مختلف کردار اور روپ دھارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

فلم میں دکھایا گیا ہے کہ اداکاری کے شوق میں محسن اپنی اصل شناخت کھو بیٹھتے ہیں اور وہ اداکاری اور شوبز کے چکر میں ’شاہ رخ خان‘ بن جاتے ہیں۔

فلم میں محسن عباس حیدر کو محسن کے علاوہ شاہ رخ خان، وکیل، پولیس افسر اور جج کے کردار ادا کرتے دکھایا گیا ہے۔

میں شاہ رخ خان ہوں کو یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا ہے، جہاں اسے اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

Shahrukh Khan

Mohsn Haider Abbas