Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جب خون سے لکھا خط ملا تو جگن کاظم نے کیا کیا؟

جگن کاظم کی اداکارہ ماریہ واسطی کے ہمراہ میں پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں شرکت
اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2022 11:04pm

جگن کاظم پاکستانی شوبز کا انڈسٹری کا معروف نام ہے جنہوں نے ڈرامہ اور فلم کے ساتھ ساتھ مارننگ شو کی میزبانی بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے ۔

اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے اداکارہ ماریہ واسطی کے ہمراہ حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے جہاں دلچسپ گفتگو کی وہیں انہوں ایک ایسا واقعہ بھی سنایا جو شاید ان کے مداحوں نے پہلے نہ سنا ہو ۔

اداکارہ نے بتایا کہ ایک مرتبہ انہیں ایک خط موصول ہوا تھا جو اردو میں لکھا گیا تھا اور اس پر جامنی رنگ کی سیاہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ خط پڑھا بھی نہیں جارہا تھا اس کے لیے اپنے بیٹے کی آیا کو بلایا کے اس سے کہا کہ پڑھ کے بتاؤ تو اس نے پڑتے ہوئے اچانک وہ خط گرا دیا اور بتایا کہ باجی یہ تو اس کے خون سے لکھا ہوا ہے ۔

دوسری جانب پروگرام میں اس موقع پر آڈینز میں بیٹھے ایک مداح نے کہا کہ میں ماریہ واسطی سے ایک سوال کرنا چاہتا ہوں اور ایک نصیحت کرنا چاہتا ہوں، مداح نے ماریہ واسطی سے پوچھا کہ آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی، اس سوال کا جواب نہ دیتے ہوئے ماریہ نے پوچھا کہ نصیحت کیا ہے؟ تو مداح بولا کہ اچھے اچھے لڑکے ہاتھ سے نکلتے جا رہے ہیں جلدی سے شادی کرلیں۔

اس پر جگن کاظم نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ انہوں نے کسی برے لڑکے سے ہی شادی کرنی ہو، اچھے اچھے اگر ہاتھ سے نکل گئے ہیں تو پھر وہ برے لڑکوں میں سے کوئی سلیکٹ کر لیں گی۔

مداح نے اس پر کہا کہ کہیں یہ تو نہیں کہ ماریہ واسطی بالی وڈ اداکار سلمان خان کا فی میل ورژن بننا چاہ رہی ہیں۔

مداح نے آخر میں یہ بھی پوچھا کہ اگر آپ شادی کرنا چاہیں گی تو کیسے لڑکے سے کرنا چاہیں گی اس میں کیا کیا خوبیاں دیکھیں گی ماریہ واسطی نے مداح کے ایک بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔

Juggan Kazim

Maria wasti

Hansna mana hai