ویب سیریز ’قاتل حسیناؤں کے نام‘ نے ایشیائی ایوارڈ جیت لیا
ویب سیریز“قاتل حسیناؤں کے نام “نے ایشین اکیڈمی کری ایٹو ایوارڈ جیت لیا۔
زی فائیو پر نشر ہونے والی 7 سنگ دل حسیناؤں ثروت گیلانی،ایمان سلیمان، سمیعہ ممتاز، صنم سعید، فائزہ گیلانی، مہربانو اور بیو رعنا ظفر کی ویب سیریز“قاتل حسیناؤں کے نام “نے بہترین سنگل ڈرامہ کیٹیگری میں ایشین اکیڈمی کا تخلیقی ایوارڈ جیت لیا۔
اداکارہ ثروت گیلانی نے اتوار کو اپنے انسٹاگرام پر خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس بڑے اعزاز کے لیے ایشین اکیڈمی کری ایٹو ایوارڈز کا شکریہ، ایک بڑی شاباش اور میری قاتل حسیناؤں کی شاندار ٹیم شیلجا کیجریوال، مینا گور، سمیعہ ممتاز، مہر بانو، سمیعہ انصاری، سرمد آفتاب جدران، احسن خان اور عثمان خالد بٹ کے لیے بہت ساری محبت ۔
اداکارہ صنم سعید نے نے اسی پوسٹ کو شیئر کیا اور بتایا کہ یہ ایوارڈ جیتنے کا ان کے لیے کیا معنی رکھتا ہے،جنوبی ایشیا خواتین فنکار ہونے کے ناطےمتحرک، خطرہ مول لینے والے،دقیانوسیت سے پاک اور دلچسپ نئے مواد میں پرفارم کرنا بہت پرجوش ، انہوں نے تخلیق کاروں، ہدایت کاروں، مصنفین اور حسیناؤں کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹیم کو مبارکباد دی۔
اداکارہ سمیعہ ممتاز نے ایوارڈ جیتنے والوں کی فہرست کا اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ قاتل حسیناؤں کے نام کی بڑی کامیاب،فرجاد نبی نے خوبصورت کہانی لکھی، پوری محنتی ٹیم کو بہت بہت مبارک ہو۔
ویب سیریز کی کہانی خواتین کے گرد گھومتی ہے اور شائقین کو اس میں محبت، انتقام، انقلاب اور دوسروں کی خدمت کرنے کی مختلف کہانیاں دیکھنے کو ملیں گی۔
یہ سیریز گزشتہ سال 10 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی اور اس میں عثمان خالد بٹ، احسن خان، شہریار منور اور سلیم معراج نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
زی فائیو پر نشر ہونے والی سیریز میں ثروت گیلانی، صنعم سعید، ایمان سلیمان، فائزہ گیلانی، سمیعہ ممتاز، مہربانو، عثمان خالد بٹ، احسن خان، سلیم معراج و دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
Comments are closed on this story.