Aaj News

جمعہ, دسمبر 20, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

طلاق کے 6 سال بعد ملائکہ اروڑا نے ارباز خان کو اچھا آدمی قرار دے دیا

ہمارے درمیان معاملات اب کافی بہتر ہیں، اداکارہ
شائع 03 اکتوبر 2022 08:55pm

بالی ووڈ ادکارہ ملائکہ اروڑا نے ایک انٹرویو میں اپنے سابقہ شوہر ارباز خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

ملائکہ اروڑا نے بالی ووڈ اور انٹرٹینمنٹ کی ویب سائٹ مصالحہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے (ارباز اور ملائکہ) درمیان معاملات اب کافی بہتر ہیں، ہم کافی سلجھے ہوئے ہیں، ہم بس خوش اور پر امن لوگ ہیں، وہ ایک اچھے آدمی ہیں، میری ان کے لیے صرف نیک تمنائیں ہیں۔

ملائکہ اروڑا نے مزید کہا کہ کبھی کبھار لوگ شاندار ہوتے ہیں لیکن وہ ایک دوسرے کے ساتھ اچھے نہیں لگتے، بس ایسا ہی ہے میں ہمیشہ ان کے لیے نیک تمنائیں رکھوں گی۔

ملائکہ اروڑا اور ارباز خان نے 1998 میں ایک دوسرے سے شادی کی تھی جس کے بعد ان کے ہاں ان کے اکلوتے بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی تھی تاہم 2017 میں اس جوڑے کے درمیان طلاق ہوگئی۔

ارجن کپور کے بارے میں سوال پر ملائکہ اروڑا نے کہا کہ’ارجن کے ساتھ نہ صرف میرا اب رشتہ ہے بلکہ وہ میرے سب سے اچھے دوست بھی ہیں، یہ بہت اہم ہے کہ آپ اپنے بیسٹ فرینڈ سے پیار کریں۔

ملائکہ اروڑا نے کہتی ہیں کہ ’ارجن مجھے سمجھتے ہیں، میرے خیال سے ہم ایک دوسرے کے بہت بڑے چِیئر لیڈر ہیں، میں ان سے کسی بھی چیز کے بارے میں بات کرسکتی ہوں۔

Malaika Arora