Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا: 200 سے زائد بلدیاتی نمائندوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت

ویلیج اور نیبر ہوڈ چیئرمین سمیت 200 نمائندے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔
شائع 03 اکتوبر 2022 08:52pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

خیبرپختونخوا کے دو سو سے زائد بلدیاتی نمائندوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ شمولیتی تقریب وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوئی۔

بلدیاتی نمائندوں نے پی ٹی آئی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

ویلیج اور نیبر ہوڈ چیئرمین سمیت 200 نمائندے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں سیاسی جماعتوں کے صرف نام رہ جائیں گے، ملک میں تحریک انصاف کا مقابلہ ناممکن بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہر مکتبہ فکر کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔

pti

KPK

Local Government KPK