Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملتان ائیرپورٹ پر آتشزدگی، ایف آئی اے دفتر میں موجود اہم دستاویزات خاکستر

آتشزدگی کے باعث فلائٹ آپریشن بھی معطل کر دیا گیا۔۔۔
شائع 03 اکتوبر 2022 08:41pm
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف ہی
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف ہی

ملتان انٹرنیشل ائیرپورٹ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے آفس میں شارٹ سرکٹ کے سبب آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کے باعث اہم دستاویزات جل گئیں، سول ایوی ایشن سمیت دیگر اداروں نے آگ پر قابو پالیا، آتشزدگی کے باعث فلائٹ آپریشن بھی معطل کر دیا گیا۔

آگ لگنے کی وجہ سے ائیرپورٹ کے ویٹنگ ہال میں دھواں پھیل گیا، الیکٹرک وائرنگ کی ڈکٹ کے اطراف میں لگایا گیا تھرموکول شارٹ سرکٹ کے باعث دھواں پھیلنے کا سبب بنا۔

آگ نے ائیرپورٹ پر ایف آئی اے دفتر کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا، سول ایویشن عملے سمیت دیگر اداروں نے آگ پر قابو پاکر کولنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔

ائیر پورٹ زرائع کے مطابق آگ لگنے کے سبب فضائی آپریشن بھی معطل کیا گیا ہے۔ کولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد فلائٹ آپریشن بحال کر دیا جائے گا۔

FIA

Multan Airport Fire