Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کے الیکٹرک کے سودے کی خبروں پر سندھ حکومت کو تشویش

حقوق کسی دوسری کمپنی کو منتقل کرنے کی خبر کی تحقیق کررہے ہیں، وزیر توانائی
اپ ڈیٹ 03 اکتوبر 2022 07:43pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کے الیکٹرک کی فروخت کی خبروں پر تشویش کا اظہار کردیا۔

امتیازشیخ نے کہا کہ صوباٸی حکومت کے تحفظات پر وفاق کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حقوق کسی دوسری کمپنی کو منتقل کرنے کی خبر کی تحقیق کررہے ہیں۔

صوبائی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرے گی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فروخت کے وقت سندھ حکومت سے مشاورت کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کی شکایات کے ازالے کے لیے وفاق اور نیپرا سے رابطے میں ہیں۔

K-Electric

imtiaz sheikh