Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

اہلخانہ کا گرفتاری کیلئے گھر میں داخل ہونے والے پولیس اہلکاروں پر تشدد

ملزم نوید ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔
شائع 03 اکتوبر 2022 06:58pm

فیصل آباد میں پولیس اہلکار ملزم کی گرفتاری کیلئے گھر میں داخل ہوئے تو اہلخانہ نے اہلکاروں پر دھاوا بول دیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق گلفشاں کالونی میں مبینہ ملزم گھر میں چھپا تو پولیس اہلکار ملزم کی گرفتاری کیلئے گھرمیں داخل ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نوید ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔