Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کے رئیل ٹائم ڈیش بورڈ کا افتتاح کرنے سے انکار

وزیراعظم سیلاب متاثرین کیلئے بنائے گئےڈیش بورڈ کی تیاریوں سے ناخوش نظر آئے۔
شائع 03 اکتوبر 2022 06:11pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سیلاب متاثرین کی امداد کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کیلئے تیار کئے گئے ڈیش بورڈ کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیش بورڈ کی کارکردگی پر عدم اطمینان اظہار کرتے ہوئے افتتاح کرنے سے انکار کردیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کہ ڈیش بورڈ کی ورکنگ مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

دورانِ تقریب وزیراعظم کو ڈیش بورڈ کی چیدہ چیدہ خصوصیات پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ اس سے متاثرین کو ملنے والی امداد کے بارے میں معلومات تک رسائی ممکن ہوگی۔

 تصویر بزریعہ پی آئی ٹی بی
تصویر بزریعہ پی آئی ٹی بی

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب متاثرین کیلئے دئے گئے فنڈز کی تفصیلات ڈیش بورڈ پر دستیاب ہوں گی، ڈیش بورڈ کے ذریعے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مربوط کاوشیں ممکن ہوسکیں گی۔

تاہم، وزیراعظم سیلاب متاثرین کیلئے بنائے گئےڈیش بورڈ کی تیاریوں سے ناخوش نظر آئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈیش بورڈ پر رئیل ٹائم انفارمیشن اپڈیٹ کی جائے، یہ ایسا ڈیش بورڈ نہیں ہے جو قوم کو درکار ہے، ڈیش بورڈ جس معیارکا ہونا چاہئے یہ ویسا نہیں۔

 تصویر بزریعہ پی آئی ٹی بی
تصویر بزریعہ پی آئی ٹی بی

وزیراعظم نے کہا کہ رضائیاں، پینے کا پانی کہاں جارہا ہے، اس کی تفصیل کہاں ہے؟ جس پر وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ معیار کو بہتر کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں کلاؤڈ برسٹ کے امکانات کا پوچھ رہا ہوں اس کا جواب ہی نہیں ہے ان کےپاس، امین الحق صاحب اور کتنا ٹائم چاہئے آپ کو؟

امین الحق نے کہا کہ میری گزارش تھی آپ اس کا افتتاح کردیں ہم اس کو بہتر کرلیں گے۔

inauguration

PM Shehbaz Sharif

Real Time Dashboard