Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’عمران کو آرمی چیف کی تعیناتی پر فکر کرنے کی ضرورت نہیں‘

عمران خان حساس معاملے کو چوراہوں میں اُچھالنے سے گریز کریں، یوسف رضا گیلانی
شائع 03 اکتوبر 2022 05:22pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی حمایت کرتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بڑی جدوجہد کے بعد فتنے سے قوم کو آزادی ملی ہے، اہل ملتان نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا، توقع رکھتے ہیں کہ اہل ملتان فتنے کوانجام تک پہنچائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے میں آئین کی پاسداری ہونی چاہئے، بلاوجہ ایک باؤلے کو اہمیت نہیں دی جانی چاہئے، یہ شخص اس قابل نہیں کہ اس سے کسی سنجیدہ معاملے پر بات کی جائے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، عمران خان فارن فنڈنگ میں بہت اثاثے چھپائے ہیں، فارن فنڈنگ کے ذریعے بنائی جانی والی پارٹی کیا امپورٹڈ پارٹی نہیں؟ چور چور کا نعرہ لگانے والا اپنے گریبان میں جھانکے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا آئینی اختیارہے، عمران خان حساس معاملے کو چوراہوں میں اُچھالنے سے گریز کریں، انہیں آرمی چیف کی تعیناتی پر فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ جنرل کیانی کی توسیع پر مجھے اور صدر کو پتا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن ڈکیٹیٹ کرنے والا کون ہوتا ہے؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ سفارتخانے روزانہ کی بنیاد پر دفتر خارجہ کو مختلف سائفر بھیجتے رہتے ہیں، عمران خان کی سائفر سازش سے پاکستان کو سفارتی سطح پر بےحد نقصان پہنچا۔

imran khan

Yousuf Raza Gilani

Molana Fazal ur Rehman

Army chief appointment