Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی جنگی طیاروں نے مسافر طیارے کو گھیر لیا

لڑاکا طیاروں نے ہوائی جہاز کا پیچھا کیا اور اسے جے پور اور پھر چندی گڑھ میں اترنے کا آپشن دیا
شائع 03 اکتوبر 2022 05:03pm
تصویر بزریعہ زی نیوز
تصویر بزریعہ زی نیوز

بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کے جیٹ طیاروں نے پیر کو ایک ایرانی مسافر طیارے کو بم کی اطلاع کے بعد فضا میں گھیر لیا، جو بعد میں غلط نکلی۔

بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ”آئی اے ایف کے لڑاکا طیاروں نے محفوظ فاصلے پر رہتے ہوئے ہوائی جہاز کا پیچھا کیا۔ مسافر طیارے کو جے پور اور پھر چندی گڑھ میں اترنے کا آپشن دیا گیا۔ لیکن پائلٹ کسی بھی ہوائی اڈے کی طرف مُڑنا نہیں چاہتا تھا۔“

بیان میں مزید کہا گیا کہ ”بعد میں دھمکی کو نظر انداز کرنے کی ہدایات موصول ہوئیں۔ تہران سے بم کی اطلاع کو نظر انداز کرنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد طیارے نے اپنی منزل کی طرف سفر جاری رکھا۔“

مذکورہ جہاز 320 سے 475 کے درمیان مسافروں کی گنجائش والا ایرانی کیریئر ایئربس A340 ”ماہان ایئر“ کی ملکیت ہے، جو ایرانی دارالحکومت تہران سے چین کے شہر گوانگژو جا رہا تھا۔

فلائٹ ٹریکر ویب سائٹس سے پتہ چلتا ہے کہ ہوائی جہاز نے اپنی آخری منزل کی طرف مشرق جانے سے پہلے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مغرب میں کئی فضائی چکر لگائے۔

Indian Airforce

Iranian Airplane

Mahan Airline

Bomb Threat