Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہبازگل کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

اسلام آباد ہائیکورٹ نےحقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، درخواست
شائع 03 اکتوبر 2022 02:41pm
تصویر فائل
تصویر فائل

وفاقی حکومت نے شہبازگل کی ضمانت منسوخی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

اسلام آباد سٹی مجسٹریٹ نے شہبازگل کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آبادہائیکورٹ نےحقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

درخواست میں مزید کہا کہ شہبازگل پر ریاست سے غداری کا الزام ہے انہوں نے بغاوت پراکسانے کی کوشش کی ہے اور ہائیکورٹ کے فیصلے کوکالعدم قراردیا جائے۔

pti

اسلام آباد

shehbaz gill