چور اب اداروں کو بدنام کرکے جرم کی سزا سے بچنا چاہتے ہیں ، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے اداروں کے خلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے چور اداروں کو بدنام کر کے اپنے جرم کی سزا سے بچنا چاہتے ہیں۔
قومی اداروں سے متعلق بیانات پرچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اداروں میں انتشار پھیلانے کی سازش ہو رہی ہے، قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو جواب دینا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ سفارتی سائفر میں ردوبدل کر کے قومی سلامتی سے کھیلا گیا اب قانون کا سامنا تو کرنا ہو گا۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ قانون سب کے لیے برابرہے اورمقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالاترہونا کیسے ہوگیا۔
عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کی آڈیو لیکس نے ملکی مفادات کے خلاف سنگین سازش بےنقاب کردی ہے۔
Comments are closed on this story.