Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرولیم لیوی نہ بڑھانے پرخیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ ناراض

اسحاق ڈارمصنوعی طریقے سے ڈالرکی قیمت کنٹرول کرتے ہیں، تیمورجھگڑا
شائع 03 اکتوبر 2022 12:19pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبرپختونوا کے وزیرخزانہ تیمورسلیم خان جھگڑا نے حکومت کی جانب سے رواں ماہ پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں اضافہ نہ کرنے پر تنقید کی ہے۔

حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کے برعکس رواں ماہ پیٹرولیم مصنوعات پر پی ڈیل ایل کی شرح نہیں بڑھائی جس کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیتموں میں کمی آئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی وزیرخزانہ کا عہدہ سنبھالنے والے اسحاق ڈارکی واپسی کے بعد سے بھی ڈالرکی قدر میں مسلسل کمی اور روپے کی قدرمیں اضافہ ہو رہا ہے۔

پیر کے روزپشاور میں گفتگوکرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ دنیا بھرمیں اسٹیٹ بینک خود مختارادارہ ہوتا ہے، اسحاق ڈار پیسے کومصنوعی طریقےسے کنٹرول کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کومعاشی چیلنجز کا سامنا ہے، پیٹرولیم لیوی نہ لگانےسےمسائل بڑھیں گے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ نے کہاکہ حکومت پہلےکہتی تھی،سائفرہےہی نہیں،اب کہتی ہےگم ہوگیا، ان کے ہربیان میں تضاد ہے۔

Ishaq Dar

IMF

kp

ڈالر

TAIMUR KHAN JHAGRA