Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویسٹ انڈیزسےرشتہ آیا ہے: کیا کہتے ہو، اعظم بھائی

پاکستانی کرکٹراعظم خان کواسٹیڈیم میں شادی کی پیشکش
شائع 03 اکتوبر 2022 10:00am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کیریبئین پریمیئرلیگ کھیلنے والے پاکستانی کرکٹر اعظم خان کو کھیل کے میدان میں ہی شادی کی پیشکش موصول ہوگئی۔

ویسٹ انڈیزمیں سی پی ایل کا فائنل کھیلنے والے اعظم خان کےلیے خاتون تماشائی اپنی بہن کا پیغام پلے کارڈ پرلکھ کرلائی تھیں جس کا مُدعا خاصا دلچسپ تھا۔

خاتون نے لکھ رکھا تھا، “ اعظم خان ۔۔ میری بہن چاہتی ہے کہ میں آپ کو اس کا بہنوئی بنا دوں “۔

پلے کارڈ اٹھائے اس خاتون کی تصویراعظم خان کی ٹیم بارباڈوس رائلز کے آفیشل ٹوئٹرہینڈل پرشیئرکی گئی اورشرارتی کیپشن کے ساتھ رومن اردومیں پوچھا گیا، “ کیا کہتے ہو اعظم بھائی“۔

یہ ٹویٹ آسٹریلوی کرکٹرڈینس فریڈ مین کی جانب سے بھی شیئرکی گئی جنہوں نے اعظم خان کو دلوں کی دھڑکن قراردیا۔

کیریبئین پریمیئرلیگ کے 12 میچزمیں 257 رنزبنانے والے بیٹسمین اعظم خان کیلئے آنے والے اس رشتے پرصارفین کی حس مزاح پھڑک اٹھی اورانہوں نے دلچسپ تبصرے کیے۔

خاتون صارف نے تو سیدھے سبھاؤ اعظم کے والد کرکٹر معین خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے بیٹے کیلئے سیدھا اسٹیڈیم سے رشتہ آیا ہے۔

صارفین کی نظر سے معین خان کا ردعمل بھی دیکھ لیجئے۔

اعظم خان پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپربیٹسمین معین خان کےصاحبزادے ہیں جنہوں نے پاکستان سُپرلیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سے کھیل کراپنی پہچان بنائی۔

cricket

Azam Khan

Moin Khan