Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نئے کاروباری ہفتے کے آغازپر ڈالرکی قیمت میں کمی

گذشتہ ہفتے بھی ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی گئی
شائع 03 اکتوبر 2022 11:44am
تصویر: خطیب احمد
تصویر: خطیب احمد

اسحاق ڈار کے بطور وفاقی وزیر خزانہ کے منصب سنبھالنے کے بعد نئے کاروباری ہفتے کا آغاز ہوچکا ہے، جس کے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے۔

پیرکے روز انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں 1.45 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 227 روپے پر آگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کے روزانٹر بینک ڈالر 228.45 روپے پربند ہوا تھا۔

اسحاق ڈار کی واپسی خبروں نے مارکیٹ پر کسی حد تک اثرات مرتب کیے،26 ستمبر کو ڈالر کی قیمت 237.02 تھی اور ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8.57 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔

Ishaq Dar

dollar prices

Rupee Rates

Pakistan's Economy