Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

انڈونیشیا: فٹبال میچ کے بعد تماشائیوں میں بدترین جھڑپیں، 174 ہلاک

ہارنے والی ٹیم کے حامی میدان میں گھسے اور گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں پر دھاوا بول دیا۔
شائع 02 اکتوبر 2022 10:10pm
تصوریر بزریعہ اے ایف پی
تصوریر بزریعہ اے ایف پی

انڈونیشیا میں اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے حامی آپس میں بھڑ گئے، فٹبال میچ کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی اور بھگدڑ میں 174 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، انڈونیشین صدر نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

انڈونیشین پولیس کے مطابق تشدد اور دم گھٹنے سے 170 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ واقعہ صوبے مشرقی جاوا کےشہرملانگ میں پیش آیا۔

 تصوریر بزریعہ اے ایف پی
تصوریر بزریعہ اے ایف پی

پرسی بایا نےدوکے مقابلے میں تین گول سے میچ اپنے نام کیا۔ جس پراریما اورپرسی بایا ٹیم کے حامیوں میں جھڑپیں ہوئیں۔

ہارنے والی ٹیم کے حامی میدان میں گھسے اور گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں پر دھاوا بول دیا۔ پولیس نے فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل برسائے۔

 تصوریر بزریعہ اے ایف پی
تصوریر بزریعہ اے ایف پی

واقعے کے بعد ملانگ کے متعدد مقامات پر بھی مظاہرے جاری ہیں۔

 تصوریر بزریعہ اے ایف پی
تصوریر بزریعہ اے ایف پی

انڈونیشین وزیر کھیل نے واقعے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے ایک ہفتے کے لیے میچوں کو معطل کردیا۔

Indonesia

Stampede