Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ رانا ثنا اللہ کے خلاف ایسا کیس پکڑا ہے کہ عمر قید ہوگی’

پی ڈی ایم والے عمران خان کے خلاف فضول کیس بنانے میں لگے ہیں، انہیں اسکے علاوہ کوئی کام نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
شائع 02 اکتوبر 2022 05:09pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کہتے ہیں کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف ایسا کیس پکڑا ہے جس میں انہیں عمر قید کی سزا ہو گی۔

لاہور میں احساس راشن رعایت پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے عمران خان کے خلاف فضول کیس بنانے میں لگے ہیں، انہیں اسکے علاوہ کوئی کام نہیں ہے، مگر میں نے ایسا کیس پکڑا ہے جس میں رانا ثنا اللہ کو عمر قید ہونی ہے۔

پنجاب احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس راشن رعایت پروگرام سے استفادے کے لئے مستحق افراد کے پاس اینڈرائڈ فون کا ہونا ضروری نہیں، وہ عام فون سے بھی رجسٹر ہو سکتے ہیں۔

احساس پروگرام کے بارے میں بارے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ مستحق خاندانوں کو رجسٹرڈ کریانہ سٹور سے آٹے، گھی، تیل اور دالوں کی خریداری پر 40 فیصد تک رعایت ملے گی۔ 100 ارب روپے سے شروع ہونے والے احساس راشن پروگرام سے 80 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔

Rana Sanaullah

Chaudhry Pervaiz Elahi