Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مخالفین عمران خان پر گھڑی اور منرل واٹر کا الزام ہی لگا سکے: عمر سرفراز چیمہ

مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ ایڑی چوٹی کا زور لگا کر بھی بدترین مخالفین عمران خان پر گھڑی اور...
شائع 02 اکتوبر 2022 03:02pm
عمر سرفراز چیمہ (فوٹو:فائل)
عمر سرفراز چیمہ (فوٹو:فائل)

مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ ایڑی چوٹی کا زور لگا کر بھی بدترین مخالفین عمران خان پر گھڑی اور منرل واٹر کا الزام لگا سکے۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ این آر او 2 ملنے کے نشے میں پی ڈی ایم کو سیلاب زدگان بھی یاد نہیں رہے، صرف فوٹو سیشن کے لئے سیلاب زدگان کے پاس گئے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی میدان میں عمران خان کا مقابلہ کرتے ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، عمران خان نے ملک و قوم کی ایک ایک پائی کی حفاظت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور میں ملک کورونا کے باوجود بھی ترقی کررہا تھا، پی ڈی ایم ٹولے نے ذاتی فوائد سمیٹے، ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ٹولے کے دن گنے جا چکے ہیں، احتساب کا دور دوبارہ وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے پی ڈی ایم نے ختم کیا۔

COVID 19

NRO

umer sarfraz cheema