Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

نصیر آباد میں سی ٹی ڈی سے مقابلہ، 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی کی گاڑی پر مبینہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے
شائع 02 اکتوبر 2022 12:20pm
ہلاک دہشت گروں سے 10کلو دھماکا خیز مواد، ایک ہینڈ گرنیڈ اور ایک کلاشنکوف برآمد ہوئی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ہلاک دہشت گروں سے 10کلو دھماکا خیز مواد، ایک ہینڈ گرنیڈ اور ایک کلاشنکوف برآمد ہوئی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

نصیرآباد میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے علاقے نوتال کے قریب گشت پر جانے والے سی ٹی ڈی پولیس کی گاڑی پر مبینہ دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار اے ایس آئی واحد بخش اور سپاہی منگن خان زخمی ہونے ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ طور پر 4 دہشت گرد مارے گئے، دہشت گردوں سے مقابلے کے لیے سی ٹی ڈی پولیس کی جانب سے اے ٹی ایف اور ڈسٹرکٹ پولیس نصیر آباد کی بھاری نفری پہنچی۔

ہلاک ہونے والے چاروں دہشت گردوں کی لاشیں ڈویژنل اسپتال ڈیرہ مراد جمالی پہنچا دی گئی ہیں، جن میں سے 2کی شناخت صدورا ولد پیر بخش عمر 30سال جبکہ مراد ولد دھنی بخش عمر 28 سال کے طور پر کی گئی ہے جبکہ دیگر 2 لاشوں کی تا حال شناخت نہیں ہو سکی۔

چاروں مبینہ دہشت گرد نوجوان ہیں جن کی عمریں 28 سے 30 سال کے درمیان ہیں ۔

سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گروں کے قبضے سے 10کلو دھماکا خیز مواد ،ایک ہینڈ گرنیڈ اور ایک کلاشنکوف برآمد ہوئی جبکہ مزید تفتیش سی ٹی ڈی پولیس کر رہی ہے۔

بلوچستان

CTD

Police Encounter

terrorist killed

dera murad jamali

naseer abad