Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

شیخ رشید نے 4 اکتوبر اور 15 نومبر کی تاریخیں دے دیں

سپریم کورٹ سائیفر کی تحقیق نہیں کرے گا تو حالات گھمبیر ہو سکتے ہیں، سابق وزیر
اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2022 01:49pm
پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ اب اعلیٰ عدالتوں سے منسلک ہے، سابق وزیر داخلہ
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ اب اعلیٰ عدالتوں سے منسلک ہے، سابق وزیر داخلہ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہلی اور گرفتاری سے حکمرانوں کو کچھ نہیں ملے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیاسی حالات کے حوالے سے 4 اکتوبر اور 15 نومبر کی تاریخیں دے دی ہیں۔

انہوں کہا کہ سپریم کورٹ سائیفر کی تحقیق نہیں کرے گا تو حالات گھمبیر ہو سکتے ہیں، کم عقل حکمران ہرقدم اپنے خلاف اٹھاتے ہیں، عمران خان کی نااہلی اورگرفتاری سے حکمرانوں کو کچھ نہیں ملے گا، اسلام آباد کی پولیس تھک چکی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2 ہفتے سے بلاول بھٹو امریکا میں مزے کررہا ہے اُسے سندھ کے سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں۔

شیخ رشید اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ اب اعلیٰ عدالتوں سے منسلک ہے، 4 اکتوبر کو نیب ترامیم کیس کی سماعت بھی اہم ہے، اگر عمران خان کی کال پرفیصلہ چوک اور چوارہے میں ہونا ہے تو جھاڑو پھر جائے گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل سے ڈیل کی ضرورت ہے چوروں سے نہیں، اکتوبر اہم ہے 15نومبر تک اہم سیاسی فیصلے ہوجائیں گے۔

Sheikh Rasheed

imran khan

social media

Awami Muslim League