Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان ریلوے کا ٹرین آپریشن آج سے شروع، کرایوں میں اضافہ

نئے کرائے نامے کا اطلاق آج سے ہوگا، محکمہ ریلوے نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
اپ ڈیٹ 02 اکتوبر 2022 12:45pm
پاکستان ریلوے نے امسال جون میں بھی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کیا تھا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پاکستان ریلوے نے امسال جون میں بھی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کیا تھا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان ریلوے نے ٹرین آپریشن آج سے مرحلہ وارشروع کردیا ، جس کے بعد کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا، نئے کرایوں کا اطلاق آج سے ہو گا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ایکسپریس کی اکانومی کلاس کا کرایہ 2350 سے بڑھا کر3000 روپے کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 5500 سے بڑھا کر 7000 اور اے سی سلیپر کا کرایہ 6500سے بڑھا کر 9000 روپے کر دیا گیا ہے۔

قراقرم ایکسپریس کی اکانومی کلاس کا کرایہ 3000 اور اے سی بزنس کا 7000 روپے کر دیا گیا ہے۔

پاک بزنس ایکسپریس کی اکانومی کلاس کا کرایہ بڑھا کر 3000 روپے کردیا گیا ہے جبکہ اسی ٹرین کی اے سی اسٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ بڑھا کر 5000 روپے کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح رحمان بابا ایکسپریس کی بزنس کلاس کا 9000 اور اکانومی کلاس کا کرایہ 3000 مقرر کیا گیا ہے جبکہ خیبر میل کا اے سے بزنس 11000، اے سی سلیپر 9000 اور اکانومی کا کرایہ 3000 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان ریلوے نے امسال جون میں بھی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کیا تھا۔

ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ٹرین سروس معطل

یاد رہے کہ ملک بھر میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث کراچی سے پشاو رجانے والے ریلوے ٹریک (ایم ایل ون) پر ٹرین سروس 26 اگست 2022 سے معطل تھی ۔

ریلوے انتظامیہ اور دیگر اداروں کی انتھک محنت کے بعد اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک سے پانی نکالا گیا، جس کے بعد آج سے 2 ٹرینیں کراچی اورپشاور کے درمیان چلائی جارہی ہیں۔

جس میں ون اپ اور ٹوڈاؤن خیبر میل ایکسپریس جبکہ 47اپ اور 48ڈاؤن رحمان بابا ایکسپریس شامل ہیں جو پہلے روہڑی اور پشاور تک چلائی جارہی تھی۔

پاکستان ریلوے نے اپنی سروس آج سے مرحلہ وارشروع کردی

دوسری جانب پاکستان ریلوے نے اپنی سروس آج سے مرحلہ وارشروع کردی۔

47اپ رحمان بابا ایکسپریس صبح 10بجے کراچی سے پشاور روانہ ہوئی جو براستہ فیصل آباد، حافظ آباد اور راولپنڈی پشاورجائے گی۔

اب محکمہ ریلوے نے 5اکتوبر سے مزید 3 ٹرینیں لاہور اور کراچی کے درمیان چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ان ٹرینوں میں کراچی ایکسپریس ، قراقرم ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس شامل ہیں۔

اس کے حوالے سے محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت کے لئے پانچوں ٹرینوں میں بوگیوں کی تعداد بڑھا ئی گئی ہے۔

Raiwind Railway Station

train operation

Train fare

karachi express

pak business express