Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چھوٹے قد کی وجہ سے مشہور گلوکار بگ باس سیزن 16 کا کنٹسٹنٹ بن گیا

لوکار عبدو روزک کا قد صرف 100 سینٹی میٹر ہے
شائع 01 اکتوبر 2022 11:55pm

تاجکستان کے معروف گلوکار عبدو روزک بگ باس سیزن 16 میں بطورِ کنٹسٹنٹ شرکت کریں گے۔

انسٹاگرام پر 19 سالہ گلوکار عبدو روزک نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس شو میں بطور کنٹسٹنٹ شرکت کریں گے۔

انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں بہت خوش ہوں اور سب سے محبت کرتا ہوں، مجھ سے انتظار نہیں ہو رہا کہ کب بگ باس کے گھر کے اندر جاؤں، برائے مہربانی مجھے سپورٹ کیجیے گا۔

یاد رہے کہ تاجک گلوکار عبدو روزک کا قد صرف 100 سینٹی میٹر ہے اور وہ دنیا بھر میں سب سے چھوٹے قد والے گلوکار کے نام سے مشہور ہیں ۔

واضح رہے کہ بگ باس سیزن 16 کا رنگارنگ پریمئیر آج نشر کیا جائے گا جس میں شو میں حصہ لینے والے تمام کنٹسٹنٹز کو متعارف کروایا جائے گا۔

Salman Khan

abdu_rozik