Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اقوام متحدہ کا امن مشن، پاک فوج کے حوالدار بابر صدیق شہید

شکر گڑھ سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ حوالدار بابر سر پر گولی لگنے سے شہید ہوئے
شائع 01 اکتوبر 2022 09:44pm
تصویر بزریعہ آئی ایس پی آر
تصویر بزریعہ آئی ایس پی آر

اقوام متحدہ کے امن مشن میں کانگو میں ڈیوٹی پر مامور پاک فوج کے حوالدار بابر صدیق مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کر گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے 30 ستمبر کو چھ مسلح حملہ آوروں نے اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملہ کیا۔

حملہ آور نے چیک پوسٹ پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں شکر گڑھ سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ حوالدار بابر سر پر گولی لگنے سے شہید ہوگئے۔

حوالدار بابر صدیق انٹری پوائنٹ پر گارڈ کمانڈر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دار رکن کے طور پر اقوام متحدہ کے مختلف امن مشنز میں کردار ادا کیا، ہمارے پیس کیپرز نے ہمیشہ تنازعات زدہ علاقوں میں ڈیوٹی سرانجام دی اور ضرورت پڑنے پر امن کے لیے قربانیاں دیں۔

اب تک پاکستان کے 171 فوجیوں نے امن اور سلامتی کے لیے اقوام متحدہ کے مختلف مشنز کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

ISPR

pakistan army

UN Peace Keeping Mission