Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم منی بیک گارنٹی کا دوسرا ٹیزر جاری

فلم اگلے برس 21 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی
شائع 01 اکتوبر 2022 09:12pm

پاکستانی فلم منی بیک گارنٹی کا دوسرا ٹیزر جاری کردیا گیا فلم کے نئے ٹیزر میں بینک واردات کے سینز کے علاوہ فواد خان اور وسیم اکرم کی بھی جھلک بھی شامل ہے۔

نئی آنے والی پاکستانی فلم منی بیک گارنٹی جو کہانی ہے بینک وارداتوں کی معلوم ہو رہی ہے فلم کے دوسرے ٹیزر کو بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

اس فلم کے پہلے ٹیزر میں گوکہ فلم کی کہانی کے حوالے یہ اندازہ لگایا جارہا تھا کہ فلم بینک میں واردات کے حوالے سے ہوگی۔

فلم کے پہلے ٹیزر میں جوتوں کے شوٹس، فلم کے کرداروں کے بھگانے کے شوٹس کسی واردات کی منظر کشی کے شوٹس سمیت شامل تھے، تاہم پہلے ٹیزرمیں فلم کام کرنے والے فنکاروں کی پہچان مشکل تھی ۔

اس میگا کاسٹ فلم میں فواد خان ، وسیم اکرم انکی اہلیہ شنیرا اکرم ، کرن ملک، عائشہ عمر، فیصل قریشی، میکال ذوالفقار، جان ریمبو، حنا دلپذیر، گوہر رشید، علی سفینا، مانی، کرن ملک، عدنان جعفر، شفاعت علی، مرحوم احمد بلال اور شایان خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم اگلے برس اکیس اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔

Fawad Khan

Money Back Guarantee