وارنٹ گرفتاری: عمران خان چِل، حامی مشتعل
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چئیرمین کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے فوراً بعد ٹوئٹر پر ان کے حامیوں کی جانب سے مختلف ٹرینڈز چلنے شروع ہوگئے ہیں۔
ٹوئٹر پر تیزی سے بننے والے ان ٹریںدز میں عمران خان کی گرفتاری ”سرخ لکیر“ قرار دیتے ہوئے بنی گالہ پہنچنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
ٹرینڈ #نکلو_بنی_گالا_کیطرف میں عمران خان کے حامیوں سے ان کی رہائش گاہ پہنچنے کی اپیل کی گئی ہے۔
The Youth Has Started Reaching Bani Gala After Court Issued Arrest Warrant Of Imran Khan#نکلو_بنی_گالا_کیطرف#عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن pic.twitter.com/xjz2GDnEoo
— Muhammad Omer🇵🇰⚔️ (@specialcreed1) October 1, 2022
عمران خان کی ممکنہ گرفتاری نے میمرز کو بھی متحرک کردیا ہے اور انصافی میمرز کی جانب سے بھی پوسٹس آنا شروع ہوگئی ہیں۔
Kis ny Touch Kia Usy Mother Board🤬
— Aminjan751 (@Aminjan42356912) October 1, 2022
Imran Khan Hamare Red Line❌#نکلو_بنی_گالا_کیطرف pic.twitter.com/s5zi5xRFoM
عمران خان کی گرفتاری کے خلاف اور ان کی حمایت میں شروع ہونے والے ایک اور ٹرینڈ #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن میں ڈھکے چھپے الفاظ میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
Do not dare to cross the red line. You won't have a place to hide.#عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن pic.twitter.com/0QB5DLkyIt
— Muhammad Zubair (@Muhammad1657) October 1, 2022
مذکورہ ٹرینڈز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر عمران خان کی ایک تصویر بھی خوب وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک کتے کو کھانا کھلا رہے ہیں، دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ تصویر جب وارنٹ گرفتاری کے اعلان کے وقت کی ہے۔ یعنی اس تصویر کے زریعے عمران خان کی ممکنہ گھبراہٹ کی تردید کی گئی ہے۔
Need this kind of confidence level.
— Haseeb Askar (@haseebaskar43) October 1, 2022
Police has sealed all the routes to Bani Gala to arrest him while at the same time he is feeding his dog.#عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن pic.twitter.com/rWDgAhIpvg
خیال رہے کہ عمران خان کے خلاف وارنٹ سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم کی جانب سے مقدمہ نمبر 407 میں جاری کئے گئے ہیں۔
وارنٹ میں پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے صبح 8 بجے عدالت میں یش کیا جائے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف مقدمہ 20 اگست 2022 کو تھانہ مارگلہ میں درج ہوا تھا جس میں پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعات بشمول 504 اور 506 لگائی گئی تھیں۔
Comments are closed on this story.