Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت کا آئین کی روشنی میں سفارتی سائفر معاملے کی چھان بین کرنے کا فیصلہ

لیک کی گئی آڈیو میں عمران خان نے کہا کسی ملک کا نام نہیں لینا، اسحاق ڈار
اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2022 07:50pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وفاقی حکومت نے آئین کی روشنی میں مبینہ سفارتی سائفر معاملے کی چھان بین کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور میں وفاقی وزراء و ہارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آڈیو لیک نے پی ٹی آئی کا بھانڈا پھوڑ دیا، ان لوگوں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ و قانون کی خلاف ورزی کی گئی جس ذمہ دار عمران خان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق پرنسپل سیکرٹری کہتا ہے میں نے سائفر وزیراعظم کو دے دیا تاہم اجلاس کے منٹس موجود ہیں لیکن سائفر غائب ہے، یہ عمل ناقابل معافی ہے کیونکہ یہ چھوڑ دینےوالا معاملہ نہیں ہے، جوبھی ذمہ دار ہے اسے سزا ملے گی لہٰذا معاملے کو منتقی انجام تک نہیں پہنچایا تو ملک سے غداری کریں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نے سائفر کا سہارا لے کر کہانی بنائی جس سے ثابت ہوگیا کہ سازش اپوزیشن نے نہیں بلکہ انہوں نے خود کی تھی، لیک کی گئی آڈیو میں عمران خان نے کہا کسی ملک کا نام نہیں لینا۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ 4سال کا گند اور 4، 5 مہینے میں صاف نہیں ہو سکتا تھا، شہباز شریف اور ان کی ٹیم نےاس گند کو صارف کرنے کے لئے دن رات ایک کردیا، اب میں بھی اس ٹیم میں شامل ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس تباہی کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، 5 دنوں میں کرنسی بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے، جس سے ملک کا تقریباً 1300 ارب روپے کا قرض کم ہوچکا ہے، ہم نے کل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرکے عوام کو ریلیف دیا ہے اور قوم کو آنے والے ہفتوں میں مزید بہتری نظر آئے گی۔

Ishaq Dar

Federal govt

Shehbaz Sharif

imran khan

PM house

political crisis

USD VS PKR

Cypher