Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت اور کسان اتحاد کے درمیان مذاکرات ناکام، پولیس کے دستے پہنچ گئے

قیدی گاڑیاں اور ایمبولینس بھی خیابان چوک پہنچادی گئی ہیں
شائع 01 اکتوبر 2022 04:36pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کسانوں اور حکومتی ٹیم کے مابین ایک مرتبہ پھر مذاکرات میں ناکامی کے بعد کسان اتحاد نے دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب انتظامیہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے تیار نظر آرہی ہے۔

حکومت اور کسان اتحاد کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پولیس کے تازہ دم دستے خیابان چوک پہنچ گئے، ایف سی کی بھاری نفری بھی خیابان چوک پر موجود ہے جبکہ قیدی گاڑیاں اور ایمبولینس بھی خیابان چوک پہنچادی گئی ہیں۔

چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ رانا ثنااللہ کو بھی پتا چل گیا کسان تگڑا ہوگیا ہے۔

خالد حسین کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہم آپ کی وزیراعظم سے بات کرواتے ہیں، وزیراعظم نے کہا واپس چلے جاؤ، میں نے کہا جب نوٹی فکیشن ہوگا تب جائیں گے۔

خالد حسین نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نےکہا ہم آپ کو کھانا اور پانی دے رہے ہیں، میں نے کہا ہمیں کھانا پینا نہیں بلکہ نوٹی فکیشن چاہئے، وزیراعظم نے وعدہ کیا کہ پیر تک نوٹی فکیشن مل جائےگا۔

اسلام آباد

Farmer Protest