پاک چین دوستی بھائی چارے اور پائیدار رشتے کا ثبوت ہے: شیری رحمان
چین ہر مشکل میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔
وفاقی وزیر شيرى رحمان کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی دونوں ممالک کے بیچ گرمجوشی، بھائی چارے اور پائیدار رشتے کا ثبوت ہے۔
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹر پيغام میں چين کى 73ویں سالگرہ اور قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے کہا کہ چین ہر مشکل میں پاکستان حکومت اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے، چین نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے اب تک 90.2 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنا کا اعلان کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو کسی بھی ملک سے آنے والے امداد میں سب سے زیادہ ہے، چین ہر حال میں پاکستان کا ثابت قدم دوست رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ہم چین کی حکومت کے بہت مشکور ہیں۔۔۔ پاک چین دوستی زندہ آباد!!!
Federal govt
Sherry Rehman
Pak China Friendship
مقبول ترین
Comments are closed on this story.