Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سارہ قتل کیس: ملزم کی والدہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے ثمینہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
شائع 01 اکتوبر 2022 11:54am
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سارہ قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہ نوازامیر کی والدہ ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت میں 3 اکتوبر تک توسیع کردی۔

ایڈیشل سیشن جج شیخ محمد سہیل نے سارہ قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم شاہ نواز امیر کی والد ثمینہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

ثمینہ شاہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 23 ستمبر کو 12 بجکر 33 منٹ پر ملزم اپنی والدہ کو مقتولہ کے خاندان والوں سے رخصتی سے متعلق کرنے کے حوالے سے واٹس ایپ مسیج کیا،اس کے بعد ثمینہ شاہ سو گئیں،ان کو نہیں معلوم رات کو پھر کیا ہوا، صبح نو بجکر 12منٹ پر ثمینہ شاہ جب کمرے میں پہنچی تو لڑکی فوت ہو چکی تھی۔

ثمینہ شاہ کے وکیل نے کہا کہ ہمارا کردار صرف یہ تھا کہ ملزم کو کمرے میں بیٹھا کر پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے وہاں آکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

عدالت نے اسفتسار کیا کہ آپ نے جو کالز کا پرنٹ ساتھ لگایا ہے، اس میں تو کال بھی آئی ہوئی ہے؟جس پر وکیل نے جواب دیا کہ جی بالکل صبح نو بجکر بارہ بجے پر کال آئی تھی ،جبکہ بارہ بجکر سینتیس پر واٹس ایپ آیا تھا۔

جس کے بعد عدالت نے ملزم شاہنواز کی والدہ کی عبوری ضمانت میں تین اکتوبر تک توسیع کر دی۔

اسلام آباد

murder case

Ayaz Amir

Ayaz Amir Son

Sara Inam