Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی: شیخ رشید

عوام سڑکوں پر آئے تو بھونچال آئے گا۔
شائع 01 اکتوبر 2022 11:38am
شیخ رشید (فوٹو :فائل)
شیخ رشید (فوٹو :فائل)

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی، تعیناتی، تنزلی یا چھاؤنی ڈالنی ہے15نومبر تک فیصلے ہوجائیں گے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ابھی تو آڈیو ویڈیو سے بحران آیا ہے،عوام سڑکوں پر آئے تو بھونچال آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم نے فیصلہ کرناہے،سراٹھا کےجینا ہے یا سیاسی کیڑے مکوڑوں کی طرح جیناہے، حکمران عوام کےگھیرے میں آگئےہیں،اب بھاگ نہیں سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سائیفر جلایا نہیں،ابھی چرایا ہے، جو وزارت خارجہ سے مل جائے گایہ سامراجی ایمبسڈروں کے گھر جاتے ہیں اور ان کے منہ میں کیک ڈالتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف سائیفرکا حکومتی بیانیہ اس کے حق میں گیا ہے، معاشی اورسیاسی تباہی سے نجات صرف عمران خان کی کال ہے۔

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

Awami Muslim League